کراچی، حیدر آباد اور شکارپور میں پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، 4 گرفتار

Published On 23 March,2024 07:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی، حیدر آباد اور شکار پور میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو ہلاک، 4 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں سیکشن اے پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا، پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی، ہلاک ملزم کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ادھر شکارپور میں بھی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا، ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے اسلحہ برآمد کر لیا، ہلاک ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں ملوث تھا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن سیکٹر، پیر آباد اور پی آئی بی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہوگیا، پولیس نے ملزموں سے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔
 

Advertisement