ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 4 شدید زخمی

Published On 23 March,2024 06:49 am

چشتیاں: (دنیا نیوز) چشتیاں اور ننکانہ صاحب میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے علاقے حاصلپور روڈ پر تیز رفتار منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ننکانہ صاحب میں شہیدی کوٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تینوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منقل کر دیا۔
 

Advertisement