میاں چنوں: (دنیا نیوز) میاں چنوں میں سفاک اوباشوں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور حالت غیر ہونے پر ویران سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے علاقے پل گھراٹ سے بیہوش ملنے والی لڑکی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی جس میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی ثابت ہو گئی ہے، سفاک ملزموں نے نشہ دے کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
زیادتی کا شکار لڑکی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہے، تھانہ تلمبہ پولیس نے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے دو مبینہ ملزمان کو حراست میں لے لیا، مزید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔