میانوالی : (دنیانیوز) میانوالی کی تحصیل پیپلاں کے شہر کندیاں میں خانہ بدوش عورتوں کا ڈکیت گینگ سرگرم، نوسربازعورتیں مبینہ طور پرخاتون سے 19 لاکھ روپے اور تین تولے زیور لے اڑیں۔
پولیس کے مطابق وقوعہ گذشتہ روز پیش آیا جہاں گھر میں اکیلی خاتون کو پا کر چند نوسربازعورتوں نے اسے گھیر لیا ، باقی عورتوں نے گھر کی مکمل تلاشی لی، نو سرباز عورتوں نے مبینہ طور پر خاتون کے صندوق سے 19 لاکھ روپے اور تین تولے زیور نکال لیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ واردات کے بعد ڈکیت عورتیں با آسانی فرار ہو گئیں ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔