شیخپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھات اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا افسوسناک کا واقعہ شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں پیش آیا جہاں فیکٹری ورکر کام سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے روک لیا اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی۔
مقتول کی جانب سے روکنے کی کوشش پر ڈاکوؤں نے اسے گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، مرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔