فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے ناولٹی پُل کے قریب پیش آیا جہاں قاتل ڈور پھرنے سے 22 سالہ آصف موت کی آغوش میں چلاگیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، پولیس پتنگ بازی کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیکر آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی، سی پی او فیصل آباد کو انسداد کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔