کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ، کسٹمز اور پی ایم ایس اے نے سمندری حدود میں مشترکہ کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کی شراب پکڑ لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کی معلومات پر سمندر میں پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور کسٹمز نے مشترکہ طور پر کارروائی کی، اس دوران 4 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ضبط کی گئی شراب کی مالیت 146 ملین روپے سے زائد ہے، تمام شراب کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئی، پاک بحریہ سمندری حدود میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔