لاہور:(ویب ڈیسک )پنجاب حکومت نے اویسٹین انجکشن کے استعمال کی دوبارہ اجازت دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کےلیے انجکشن کے استعمال کی اجازت دی گئی۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے اویسٹین انجکشن کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیئے، ہسپتال سے اویسٹین انجکشن کو سرنجز میں بھر کر باہر بھیجنے پر پابندی ہوگی،انجکشن صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ فارمیسیز پر فروخت ہوسکے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رجسٹرڈ ماہر امراض چشم کو مجاز ڈسٹری بیوٹرز انجکشن سپلائی کرسکیں گے، ہسپتال خود فارمیسی، ڈسٹربیوٹرز سے براہ راست انجکشن خریدیں گے، جبکہ انجکشن بھرنے والے طبی عملہ کا میڈیکل ریکارڈ چیک ہو گا، انجکشن بھرنے کی جگہ کا ہر سال بعد فٹنس چیک کرنا لازمی ہو گا۔