بہاولپور :(دنیانیوز) مون سون کی پہلی بارش نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کارڈک سینٹر کے انتظامات کا پول کھول دیا۔
ذرائع کے مطابق بارش کے باعث کارڈک سینٹر کے سی سی یو وارڈ کی چھتیں ٹپک پڑیں، سی سی یو وارڈ کی چھتوں کا ڈرین سسٹم بند ہونے سے پانی مختلف وارڈز میں داخل ہوا، ہسپتال کا عملہ اپنی مدد آپ کے تحت بارش کا پانی نکالتا رہا۔
دوسری جانب دل کے امراض میں مبتلا ہسپتال میں داخل مریضوں کو علاج کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے فوری طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے حال ہی میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی مرمت پر تقریبا سوا 2 ارب روپے خرچ کئے گئے تھے جس میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا۔