لاہور:(دنیا نیوز) مرغی کے دام کو ایک بار پھر پر لگ گئے، برائلرکے نرخ میں فی کلو 37روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
مارکیٹ کمیٹی کے نرخ ناموں کے مطابق 37 روپے فی کلو اضافے کے بعد برائلر گوشت 421 روپے فی کلو ہو گیا، فارمی انڈے بدستور 250 روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں۔
دوسری جانب پیازکے نرخ میں پانچ روپے فی کلو کمی کردی گئی، پیاز کا سرکاری نرخ 95 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں پیاز 130 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 180 روپے کلو برقرار، مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 250 سے 280 روپے کلو تک ہے، درجہ دوم ٹماٹر 202 روپے کلو تک بیچا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں مارکیٹ میں آلو کا سرکاری نرخ 80 روپے کلو مقرر، آلو 100 روپے کلو، لہسن 400 کلو ، ادرک 800روپے کلو ، بند گوبھی 80 روپے کلو ، پھول گوبھی 140 روپے کلو جبکہ لیموں کا سرکاری 275 اور مارکیٹ میں 400 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔