پختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

Published On 23 August,2024 04:49 pm

پشاور:(دنیا نیوز)خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا میں یہ دوسرا کیس سامنے آگیا، متاثرہ شخص کا تعلق نوشہرہ سے ہے ، متاثرہ شخص دبئی سے پشاور آیا ہے ، محکمہ صحت نے بھی منکی پاکس کے نئے کیس کی تصدیق کر دی۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو پولیس سروسزہسپتال میں آئسولیٹ کردیا گیا، 2022 سے خیبر پختونخوا میں یہ چوتھا کیس ہے، منکی پاکس سے متاثرہ افراد کیلئے پولیس سروسز ہسپتال میں آئسولیش وارڈ قائم ہے۔

واضح رہے رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس 15 اگست کو سامنے آیا تھا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے