لاہور : (دنیانیوز) پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ڈینگی کے 06 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 06 کیس رپورٹ ہوئے، ایک ہفتہ میں 30 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 309 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 05 کیس اور ساہیوال سے 01 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔