لاہور: (دنیانیوز) صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں 1 ہفتے میں ڈینگی کے 26 جبکہ رواں سال کے دوران اب تک 303 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ محکمۂ صحت پنجاب نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔