پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

Published On 25 August,2024 11:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو شہروں کی بیوٹیفکیشن  پر توجہ بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت انتظامی امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی راشد نصر اللہ ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل، آئی جی، کمشنر، آر پی اوز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے سڑکوں کے اطراف اور درمیان میں گرین بیلٹس بنانے اور مسلسل دیکھ بھال کی ہدایت کی، مریم نواز نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور تمام شہروں میں سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے کا حکم بھی دیا۔

دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہروں اور دیہات کے ہر گلی محلے کی صفائی یقینی بنائی جائے، عوام کو صفائی اور دیگر امور میں بہتری کا واضح فرق نظر آنا چاہیے ۔

اجلاس میں ڈی سی رحیم یارخان نے" کے پی آئیز" پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سافٹ ویئر سے بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔