گجرات: چھریوں کے وار سے 16 سالہ نوجوان قتل

Published On 24 August,2024 02:46 pm

گجرات: (دنیانیوز) گجرات کے علاقے فیصل گیٹ کے قریب چھریوں کے وار سے 16 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 16 سالہ اسد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ، مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ معمولی تلخ کلامی کی بناء پر پیش آیا، مقتول کے والد کی مدعیت میں ایک نامزد سمیت دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔