کبیروالا:مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، اہلکار شہید

Published On 23 August,2024 05:53 pm

کبیروالا:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

مبینہ پولیس مقابلہ تحصیل کبیر والا کے نواحی علاقہ جودھ پور میں ہوا، مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا، پولیس پارٹی نے ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزموں نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کردی۔