شجاع آباد : تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی نے 7 سالہ بچی کو کچل دیا

Published On 23 August,2024 03:31 pm

شجاع آباد ( دنیا نیوز): پنجاب کے شہر شجاع آباد میں تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 7 سالہ بچی کو کچل دیا۔

افسوس ناک واقعہ شجاع آباد کے علاقے راجہ رام میں پیش آیا جہاں 7 سالہ ثانیہ سڑک کراس کر رہی تھی کہ تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی اس پر چڑھ گئی ، حادثے میں بچی موقع پرہی دم توڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کیجانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔