ماچھکہ واقعہ کے مغوی کانسٹیبل کے ورثا کا احتجاج، بازیاب کرانے کا مطالبہ

Published On 24 August,2024 05:30 pm

لیاقت پور:(دنیانیوز) ماچھکہ واقعہ میں اغوا ہونے والے کانسٹیبل احمد نواز کے ورثا نے احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق مغوی کانسٹیبل احمد نواز کے ورثا نےشہریوں کے ہمراہ اللہ والے چوک پر روڈ بلاک کردی جس سے سڑک پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی،مظاہرین نے اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی ۔

خیال رہے گزشتہ روز ماچھکہ واقعہ میں کانسٹیبل احمد نواز کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا، مغوی کانسٹیبل کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد والدین شدید پریشان ہیں۔

ورثا اور اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر مغوی کانسٹیبل بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔