خیبر پختونخوا میں ملیریا کی وبا سنگین، رواں برس 54 ہزار کیسز رپورٹ

Published On 03 October,2024 09:07 am

پشاور: (دنیانیوز) خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں ملیریا وبائی صورتحال اختیار کرگیا، رواں سال صوبے میں ملیریا کے 54 ہزارکیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ضلع خیبر سے 10 ہزار ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے، شانگلہ سے پہلی بار ملیریا کے 6 ہزار مریض سامنے آئے ۔

رپورٹ کے مطابق ضلع بٹگرام سے 3 ہزار، ڈی آئی خان سے 4 ہزار ملیریا کیس سامنے آگئے ، ٹانک اور کرک 2 ہزار، لکی مروت سے 3 ہزار ملیریا کیسز اب تک رپورٹ ہوئے ہیں ۔

صوبائی مشیر صحت کاکہنا ہے کہ جنوبی اضلاع اس وقت ملیریا کی لپیٹ میں ہیں، ملیریا کے بڑھتےکیسز کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھارہے ہیں۔