سوات: (ویب ڈیسک) سوات میں نامعلوم افراد نے پولیس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مالم جبہ پولیس سٹیشن کے قریب مٹہ کے علاقے چیریل میں قائم پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد اہل علاقہ نے ملزموں پر جوابی فائرنگ کی۔
ڈی پی او سوات نے پولیس سٹیشن مالم جبہ پر فائرنگ کے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور علاقے میں ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔