رحیم یار خان: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے علاقے کچہ بھونگ میں آپریشن کے دوران بدنام زمانہ 3 خطرناک ڈاکوؤں کو جہنم واصل کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت قادر بخش دشتی، دلوش دشتی اور نیاز بکھرانی کے ناموں سے ہوئی، جن کے قبضے سے کلاشنکوفیں، سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔
ہلاک ڈاکوؤں کے ساتھی کماد کی فصل میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی ایس پی بھونگ کی سربراہی میں ایس ایچ او بھونگ نوید واہلہ انچارج سی آئی صادق آباد سیف اللہ ملہی ایلیٹ ٹیمز اور پولیس کی بھاری نفری نے پولیس آپریشن میں حصہ لیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچے میں کامیاب کارروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیمز کو شاباش دی۔