پنجاب: ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن، ہزاروں ہتھیار برآمد

Published On 30 September,2024 03:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں ہتھیار برآمد کرلیے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1249 کلاشنکوفیں برآمد کی گئیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر سے رواں برس 34ہزار647 پسٹلز، 2 ہزار 705 بندوقیں، 2 ہزار 440 رائفلز، 596 ریوالورز بھی برآمد ہوئے، ملزمان سے 2 لاکھ 52 ہزار 135 گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 117 کلاشنکوفیں، 7 ہزار 148 پسٹلز، 506 رائفلز، 276 بندوقیں اور 62 ریوالورز برآمد ہوئے جبکہ 40 ہزار سے زائد گولیاں بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئیں۔