خیبر پختونخوا ، چکن گونیا کے 6 کیسز سامنے آگئے

Published On 29 November,2024 12:41 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں چکن گونیا کے 6 کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ایم یو لیب نے چھ افراد میں چکن گونیا وائرس کی تصدیق کی ہے ، مجموعی طور پر 23 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

حکام کا بتانا ہے کہ چکن گونیا میں مبتلا 6 افراد کا تعلق پشاور سے ہے ، متاثرہ افراد میں ایک خاتون اور پانچ مرد شامل ہیں ۔

محکمہ صحت نے چکن گونیا کےپھیلاوکوروکنے کیلئےایڈوائزری جاری کی تھی ۔