ملتان : خسرہ کی وبا پھیل گئی، ہسپتال مریض بچوں سے بھرنے لگے

Published On 15 August,2025 05:06 pm

ملتان:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں خسرہ میں مبتلا مریضوں بچوں کی تعداد میں اضافے ہونے لگا۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران چلڈرن کمپلیکس ملتان میں زیر علاج چھبیس مریض بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان نے مزید بتایا کہ چلڈرن کمپلیکس ملتان، نشتر ہسپتال میں بھی خسرہ کے شبہ میں پانچ مریض زیر علاج ہیں، نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔