پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجوں کی سلیکشن لسٹ جاری

پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجوں کی سلیکشن لسٹ جاری

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سرکاری ڈینٹل کالجوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی، پنجاب میں بی ڈی ایس کا کم سے کم میرٹ 94.3273 فیصد رہا۔

سب سے زیادہ میرٹ ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کا 94.5808 فیصد رہا، نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان کا میرٹ 94.4394 فیصد رہا۔

فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز لاہور کا میرٹ 94.3758 فیصد، ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 94.3273 فیصد رہا۔

سلیکشن لسٹ یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے، پنجاب کے چار سرکاری ڈینٹل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 235 سیٹیں ہیں۔

منتخب ہونے والے امیدواروں کیلئے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جنوری ہے، فیس چالان یو ایچ ایس کے داخلہ پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔