مصطفیٰ کمال سے سعودی سفیر کی ملاقات، کنگ سلمان ہسپتال کی تعمیر بارے تبادلہ خیال

مصطفیٰ کمال سے سعودی سفیر کی ملاقات، کنگ سلمان ہسپتال کی تعمیر بارے تبادلہ خیال

ملاقات میں کنگ سلمان ہسپتال کے اہم منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔

 مصطفیٰ کمال نے پاکستان کے شعبۂ صحت میں سعودی عرب کی مسلسل اور فراخدلانہ معاونت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کنگ سلمان ہسپتال کا قیام دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی مضبوط علامت ہوگا، یہ منصوبہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سعودی عرب کے عزم کا مظہر ہے۔

وفاقی وزیرِ نے کہا کہ کنگ سلمان ہسپتال کی تعمیر حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہے،منصوبے کے تمام امور کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں تاکہ اسے مقررہ مدت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم پاکستان منصوبے کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں جو اس کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

مزیدبرآں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کی ترقی کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت کے عزم پر اتفاق اور سعودی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام اور پاکستان کی خوشحالی و ترقی کا اعادہ کیا۔