صحت
خلاصہ
- کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے سرکاری ہسپتالوں میں یومیہ آوارہ کتوں کے حملوں کے 150 سے زائد کیسز آنےکا انکشاف ہوا ہے۔
حالیہ واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا جہاں گلی میں کھیلتی بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا جس سے بچی کے چہرے پر زخم آئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ سرکاری ہسپتالوں میں آوارہ کتوں کے حملوں کے روزانہ 150 سے زائد کیسز آرہے ہیں، زیادہ تر کیسز کورنگی، لانڈھی اور حب چوکی سے رپورٹ ہوتے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں سال آوارہ کتوں کے حملوں میں 10 اموات اور 40 ہزار سے زائد زخمی ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔