صحت
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں کنٹریکٹ پر پُر کی جائیں گی، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی آسامیاں بھی کنٹریکٹ بنیادوں پر پُر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت سینئر رجسٹرار اور اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتیاں بی ایس 18، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی بی ایس 19 جبکہ پروفیسر کی خالی آسامیوں پر بی ایس 20 میں کنٹریکٹ تقرریاں کی جائیں گی۔
میڈیکل اداروں میں کنٹریکٹ تقرریاں تین سال کے لیے ہوں گی جبکہ تسلی بخش کارکردگی پر کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع بھی ممکن ہوگی۔
کلینیکل اور بیسک سائنسز کی مختلف اسپیشلٹیز میں بھرتیاں کی جائیں گی، ابتدائی بھرتی کے کوٹے میں مختص خالی آسامیوں پر بھی نیا طریقہ کار لاگو ہوگا۔
پنجاب کابینہ نے 19 اکتوبر 2026 کو کنٹریکٹ بھرتیوں کی منظوری دی تھی، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے تمام میڈیکل یونیورسٹیوں اور ٹیچنگ ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
نئی پالیسی کا مقصد تدریسی عملے کی کمی دور کرنا اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔