بریگیڈیئر ریٹائرڈ زاہد حسین نے ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Published On 05 Dec 2013 11:16 AM 

حکومت کے نامزد کردہ چیئرمین نادرا بریگیڈیئر ریٹائرڈ زاہد حسین نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ زاہد حسین کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے طارق ملک کو چیئر مین نادرا کے عہدے پر بحال کیا تھا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ زاہد حسین نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ زاہد حسین نے درخواست میں چیئرمین نادرا طارق ملک اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فریق بنایا ہے۔