میڈیکل کے طلبہ کیلئے خوشخبری: پی ایم اینڈ ڈی سی نے داخلوں کیلئے 5 فیصد میرٹ کم کر دیا

Published On 15 May,2025 03:47 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے 5 فیصد میرٹ کو کم کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹیوں کے لئے میریٹ میں 5 فیصد کی ایمنسٹی کی منظوری دے گئی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ سندھ اور پنجاب میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی نشستوں کے پیش نظر ایک بار کی رعایت دی گئی اور یہ سہولت صرف تعلیمی سال 2024 اور 2025  کے لئے دی گئی ہے۔

پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ آئندہ کسی داخلہ سیشن کے لئے مثال نہیں بنے گی اور میرٹ پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تاکہ خالی نشستوں پر اہل امیدواروں کو موقع مل سکے۔