کراچی (دنیا نیوز)کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف گورنر ہاؤس پہنچ گئے ہیں ، وزیر اعظم کی دعوت پر آصف زرداری کی بھی اجلاس میں شرکت، شہر میں سکینرز کی تنصیب، ہائی پروفائل ملزموں کے ریڈ وارنٹ پر بریفنگ
وزیر اعظم کراچی آپریشن کا جائزہ لیں گے ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی کے داخلی راستوں پر اسکینرز کی تنصیب اور ہائی پروفائل ملزموں کے ریڈ وارنٹ سمیت دس نکات پر بریفنگ دیں گے۔وزیراعظم نواز شریف اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کراچی آپریشن کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ بریفنگ دیں گے ۔ وزیر اعظم کو کراچی آپریشن میں دس نکات پر بریفنگ دی جائے گی جس میں انسداد دہشت گردی کورٹس کی ملیر منتقلی بھی شامل ہے ۔ نواز شریف کو کراچی کے داخلی راستوں پر سکینرز نصب کرنے کے بارے میں بھی بریف کیا جائے گا جبکہ لیاری گینگ وار اور ہائی پروفائل ملزموں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔وزیر اعظم کو کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور صوبے میں ہائی سیکورٹی جیلوں کے قیام کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔ کراچی کے حساس علاقوں میں نئے تھانوں کے قیام کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔نواز شریف کو دی جانے والی بریفنگ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کے موثر استعمال اور پولیس میں شفاف تعیناتیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا ۔ ڈی رینجرز لیاری کی صورتحال پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم کو غیرقانونی سموں کو بلاک کرنے اور نئی سم جاری کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی بتایا جائے گا۔