پاکستان
خلاصہ
- لاہور (دنیا نیوز)لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے دوران پاک فوج کی دو بٹالین کیو آر ایف کے طور پر ڈیوٹیاں انجام دیں گی جبکہ شہر میں سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے سامنے الیکشن آفس بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بلدیاتی الیکشن سے قبل لاہور میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر ضلعی حکومت اور پولیس حکام کے درمیان اہم اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کی دو بٹالین شہر میں کیو آر ایف کے طور پر فرائض انجام دیں گی۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت دوسری جماعت کے الیکشن آفس کے سامنے اپنا آفس نہیں بنا سکے گی ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیس کو ہدایت کی گئی کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو حساس مقامات پر اکٹھا جمع نہ ہونے دے۔
شہر میں موجود حساس مقامات پر روٹین سے زیادہ نفری تعینات کی جائے اور نقص امن کا باعث بننے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے۔