شیخوپورہ :وین اور کار میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق

شیخوپورہ :وین اور کار میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق

شیخوپورہ (دنیا نیوز ) شیخوپورہ میں وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ۔ خانقاہ ڈوگراں سے شیخوپورہ جانیوالی وین سرگودھا روڈ پر سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے بعد وین میں لگا ہوا ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے وین اور کار دونوں میں آگ لگ گئی ۔ آگ کے باعث وین میں سوار 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں ، پولیس اور مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو خانقاہ ڈوگراں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا ۔ دوسری جانب آدھے گھنٹے کی تگ و دو کے بعد ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پایا ۔