پاکستان
خلاصہ
- ماضی کی حکومتوں نے ملک کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا ، کراچی کو مزید پر امن شہر بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی :بھکھی میں تقریب سے خطاب
شیخوپورہ (دنیا نیوز ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھکھی پاور پلانٹ سے پیداواری عمل جلد شروع ہوگا ، بھکھی پاور پلانٹ کے معائنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ بھکھی پاور پلانٹ کا منصوبہ مقررہ کردہ مدت سے قبل مکمل ہوا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں ، وزیر اعظم نے کہ ماضی میں حکومتوں نے کوئی کام نہیں کیا لیکن ہماری حکومت بہت جلد ملک میں مزید ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دے گی ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے بجلی کے نرخوں میں بھی کمی کی اور ہماری کوشش ہے کہ مستقبل کو مدنظر رکھ کر ہم ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کریں ۔