'عوام حکمرانوں سے تنگ آ چکے، جے آئی ٹی تحقیقات ہضم نہیں ہونے دیں گے'

'عوام حکمرانوں سے تنگ آ چکے، جے آئی ٹی تحقیقات ہضم نہیں ہونے دیں گے'

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) چودھری پرویز الہٰی شیخو پورہ میں جلسے سے خطاب کے دوران بھارتی جاسوس کلبھوشن کے معاملے پر حکمرانوں پر برس پڑے، بولے نواز شریف مودی کی دوستی میں تمام حدیں پار کر گئے ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں ساری قوم جے آئی ٹی پر پہرہ دے رہی ہے، قوم کسی کو جے آئی ٹی کی تفتیش ہضم نہیں کرنے دے گی۔ چودھری پرویز الہٰی نے عوام سے اپیل کی کہ روزوں میں حکمرانوں کے جانے کی دعا کریں۔ پرویز الہٰی نے شہباز شریف کو بازی گر قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ جا کر سرکس میں کام کریں۔