کرائم
خلاصہ
- 13 سالہ کمسن ملازم کا ہاتھ کاٹنے کے بعد بھی مظالم ختم نہ ہوئے، پولیس صلح کیلئے دباؤ ڈالنے لگی۔ چودھریوں نے مظلوم خاندان کو گاؤں بدر کر دیا۔ چیف جسٹس کا واقعہ پر ازخود نوٹس، 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔
شیخوپورہ: (دنیا نیوز) کمسن ملازم کو کھانا مانگنا مہنگا پڑ گیا۔ ظالم چودھرانی نے ٹوکے سے بچے کا ہاتھ کاٹ ڈالا۔ میڈیا پر خبر چلی تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزمہ کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ الٹا پولیس چودھریوں کے ساتھ مل گئی اور مظلوم خاندان پر صلح کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر چودھری نے متاثرہ خاندان کو گاؤں بدر بھی کر دیا۔ چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس لیکر آئی جی پنجاب سے 48 گھٹنے میں رپورٹ طلب کر لی۔