پاکستان
خلاصہ
- لاہور میں سانحہ چیئرنگ کراس کی گتھیاں سلجھنے لگیں، سہولت کار انوار الحق کی نشاندہی پر سرکلر روڈ سے چار دہشت گرد گرفتار، بارود برآمد، ایک اور دھماکے کا منصوبہ ناکام۔
لاہور: (دنیا نیوز) مال روڈ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سہولت کار انوار الحق کی نشاندہی پر سرکلر روڈ سے 4 دہشتگرد گرفتار ہو گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق، 3 ملزمان کا تعلق مہمند جبکہ ایک کا باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں عرفان خان، عطاء الرحمان، عبد اللہ اور امام شاہ شامل ہیں۔