پاکستان
خلاصہ
- موٹر سائیکل سواروں سمیت رکشوں اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کرنے کا فیصلہ ، تمام تھانوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں
لاہور (دنیا نیوز ) لاہور خودکش حملہ کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ کوئٹہ میں مردم شماری کے عملے کو پولیس اور آرمی کی مزید نفری فراہم کر دی گئی ۔ گزشتہ روز لاہور میں مردم شماری کے عملے پر خودکش حملے کے بعد کوئٹہ میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق کوئٹہ میں پہلے ہی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے اب موٹر سائیکل سواروں کی سخت چیکنگ بھی کی جائے گی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے لے کر ایس پیز تک کو خصوصی ہدا یات دی گئی ہیں ۔ رکشوں اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کرنے سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔