سانحہ بیدیاں کے دو شہداء آبائی علاقوں میں سپرد خاک

سانحہ بیدیاں کے دو شہداء آبائی علاقوں میں سپرد خاک

لاہور: (دنیا نیوز) بیدیاں روڈ پر ہونے والے خودکش دھماکے سے کئی گھروں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ بیٹے کے ساتھ محنت مزدوری کیلئے جانے والے ستر سالہ محمد بوٹا کو کیا علم تھا کہ اب وہ کبھی گھر نہیں لوٹ سکے گا۔ باپ بیٹے کی موٹرسائیکل مردم شماری وین کے پاس آ کر خراب ہو گئی۔ اسی دوران دھماکہ ہو گیا۔ حادثے میں محمد بوٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بیٹا افضل شدید زخمی ہو گیا۔ دہشتگرد حملے میں شہید پاک فوج کے اہلکار ریاض احمد کو بھی تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے چک نمبر 410 گ ب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔