پاکستان
خلاصہ
- صفدر آباد روڈ پر سکول وین کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، 6 بچوں سمیت 7 افراد زخمی، ہسپتال منتقل، سلنڈر دھماکہ گیس ری فلنگ کے دوران ہوا۔
سانگلہ ہل: (دنیا نیوز) عینی شاہدین کے مطابق سکول وین کا سلنڈر اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وین میں ننھے بچوں کی موجودگی کے باوجود ڈرائیور اس میں گیس ڈلوا رہا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔