کراچی: بارود سے گیس لائن اڑانے کا مقدمہ درج، 4 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: بارود سے گیس لائن اڑانے کا مقدمہ درج، 4 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گیس لائنیں دھماکے سے اڑائی جانے لگیں۔ منگھو پیر میں دہشتگردوں کی کارروائی کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔ مقدمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے انجینئر محمد ریاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں پانچ سو گرام باردو استعمال کیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، دھماکے میں کالعدم تنظیم ملوث ہے۔ سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے منگھو پیر میں چھاپے مار کر چار مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

پائپ لائن پر دھماکے سے 50 فٹ لمبے پائپ کو نقصان پہنچا تھا جس کے باعث منگھو پیر اور سلطان آباد کا علاقہ گیس سپلائی سے محروم ہو گیا۔