والدین نے بھی عید کے تہوار پر اپنے بچوں کی خواہشات پوری کیں ، بچوں نے نئے کپڑے پہن کر خوب لطف اٹھایا
کراچی ( دنیا نیوز ) کہتے ہیں عید تو بچوں کی ہوتی ہے اور اس دن کیسے بچوں کی خواہش پوری کیے بغیر کوئی رہ سکتا ہے ۔ اونٹ اور گھڑ سواری جب محلے میں ہی آجائے تو چاہے موسم گرم ہی کیوں نہ ہو بچوں کو سواری کرانا ہی پڑتی ہے ۔
گھر کے باہر اونٹ اور گھڑ سوار موجود ہو ، عید کا دوسرا روز اور بھاری عیدی بھی جیب میں ہو پھر بچوں کو کون روک سکتا ہے ۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بچوں نے اونٹ اور گھوڑے کی سواری کر کے خوب مزے کئے ، والدین نے بھی عید پر بچوں کی خواہشات پوری کیں ۔ نئے کپڑے پہن کر انجوائے کرنے والوں کو محلے میں اونٹ اور گھڑ سواری ملی تو مزید دمکنے لگے ۔