تمام دوستوں نے گرما گرم پوریوں کے ساتھ موسم کا لطف بھی اٹھایا ، تعطیل کے آخری روز حلوہ پوری کی دکانوں پر رش لگا رہا
کراچی (دنیا نیوز ) عید کے تیسرے روز کراچی میں موسم بہتر ہوا تو شہریوں کی بڑی تعداد نے ناشتہ گھر سے باہر کیا ۔ حلوہ پوری پر خوب ہاتھ صاف کئے ، شہریوں نے کراچی میں بارش کیلئے دعا بھی کی ، سہانے موسم میں کراچی والوں نے روایتی حلوہ پوری کا ناشتہ کیا ۔ یاروں دوستوں اور فیملی کے ہمراہ گرما گرم پوریوں کے ساتھ خوب گپ شپ ہوئی ۔ شہر میں حبس بڑھا تو شہری بارش کیلئے پر امید نظر آئے ۔ ناشتے کے ساتھ آئوٹنگ کا پلان بناتے رہے ۔ عید اور تعطیل کے آخری روز حلوہ پوری کیلئے رش لگا رہا ۔ شہریوں کو گرما گرم حلوہ پوری لینے کیلئے قطاروں میں لگ کر انتظار کرنا پڑا ۔