تازہ ترین
  • بریکنگ :- پی آئی اےکی لاہورسےملائیشیاکےلیےپروازیں بحال
  • بریکنگ :- پہلی پروازآج صبح لاہورسےکوالالمپورروانہ
  • بریکنگ :- کوروناکےباعث لاہورسےملائیشیاکیلئےپروازیں بندکردی گئی تھیں

جمشید دستی کا رہائی کے بعد مظفر گڑھ پہنچنے پر شاندار استقبال

Published On 04 Jul 2017 02:33 PM 

چناب پل پر کارکنوں نے جمشید دستی کی رہائی پر والہانہ رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے ، آئندہ الیکشن کے بعد شادی کروں گا جس میں میاں برادران بھی شریک ہوں گے :کارکنوں سے خطاب

مظفر گڑھ (دنیا نیوز ) جمشید دستی ملتان سے مظفر گڑھ پہنچ گئے ، چناپ پل پر شاندار استقبال کیا گیا ، کارکنوں نے خوب بھنگڑے ڈالے ۔ عوامی رہنما نے کہا جیل میں سانپ اور چوہے چھوڑے گئے ، ذہنی اذیت دی گئی ، میڈیا ساتھ نہ ہوتا تو پولیس قتل کر دیتی ۔

جمشید دستی کا مظفر گڑھ پہنچنے پر عوامی استقبال کیا گیا ، کارکنوں نے بھرپور جشن منایا ۔ کارکن صبح سے ہی چناب پل پر جمع تھے ، جمشید دستی کی آمد کا انتظار تھا ۔ اپنے لیڈر کی آمد سے پہلے دیوانہ وار رقص کیا ،

خوب بھنگڑے بھی ڈالے ۔ جمشید دستی ملتان سے مظفر گڑھ پہنچے تو کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں جمشید دستی نے کہا جیل میں سانپ ، بچھو اور چوہے چھوڑے گئے ، ذہنی اذیت بھی دی گئی ۔ جمشید دستی کارکنوں سے خطاب کے دوران جوش میں نظر آئے ، شریف برادران کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔ شادی کے سوال پر جمشید دستی نے شرماتے ہوئے کہا آئندہ الیکشن کے بعد شادی کرلیں گے ، ساتھ میں جمشید دستی نے یہ بھی کہا شادی میں شریف برادران کو بھی بلاؤں گا ۔