روزنامہ دنیا نے لاہور میں دہشتگردی سے متعلق یکم اگست کو بڑی خبر دی تھی۔ خبر میں فروٹ سے بھرے ٹرک کو دہشتگردی میں استعمال کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
لاہور: (دنیا نیوز) آؤٹ فال روڈ پر دھماکے سے پولیس حکام کی دوڑیں لگ گئیں، روزنامہ دنیا نے یکم اگست کو ہی لاہور میں دہشتگردی کے خدشے کا انکشاف کیا تھا۔ خبر کے مطابق کالعدم تنظیمیں شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنا رہی ہیں، جس کے لیے بارودی مواد اور اسلحے کو سبزی و فروٹ کی پیٹیوں میں چھپا کر لانے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ پنجاب کی اکثر منڈیوں میں مشتبہ افراد نے ٹھکانے بھی بنا رکھے ہیں، جہاں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا آنا جانا ہے۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے پولیس حکام کو کئی بار آگاہ کیا کہ ناکوں اور چیک پوسٹوں پر منڈیوں میں جانے والے سامان کی چیکنگ نہیں کی جاتی۔ خفیہ اداروں نے خبردار کیا تھا کہ لاہور میں کسی بھی وقت دہشتگردی کا بڑا واقعہ ہو سکتا ہے۔
ویڈیو دیکھیں: