نیب: آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام، چودھری برادران 15 دسمبر کو پھر طلب

Published On 13 Dec 2017 07:25 PM 

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام، نیب نے چودھری برادران کو 15 دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا، چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت۔

لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا کہا ہے۔ چودھری برادران نے ذاتی اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ چودھری برادران سے 15 دسمبر کو ذاتی اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

اس سے قبل، گزشتہ ماہ بھی چودھری برادران نیب لاہور میں اثاثہ جات ریفرنس میں پیش ہوئے تھے جہاں ان سے ایک گھنٹہ تک 3 رکنی نیب ٹیم نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے بارے میں سوالات کئے تھے اور ان کے بیانات ریکارڈ کئے تھے۔ چودھری برادران کے خلاف غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں یکم جنوری 2000 کو درخواست فائل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اثاثہ جات ریفرنس کیس: چودھری برادران نیب لاہور میں پیش، بیان ریکارڈ