اسلام آباد: (دنیا نیوز) عائشہ گلالئی کی ناراضگیوں میں اضافہ ہونے لگا۔ عمران خان کے بعد فاٹا کانفرنس والوں سے بھی ناراض ہو گئیں۔ فاٹا کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں۔
تحریک انصاف کی باغی رہنماء نے فاٹا کانفرنس کی انتظامیہ سے سٹیج پر نہ بٹھانے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر انتظامیہ نے انہیں سٹیج کے پیچھے علیحدہ کرسی پیش کی اور کہا کہ قبائلی رسم و رواج کی وجہ سے خاتون کو سٹیج پر نہیں بٹھا سکتے، اگر آپ عوام میں نہیں بیٹھنا چاہتیں تو یہاں آ جائیں مگر گلالئی نہ مانیں اور احتجاجاً کانفرنس چھوڑ کر واپس چلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلالئی کا جنوری کے پہلے ہفتے میں نئی پارٹی بنانے کا اعلان
یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی کا تحریک انصاف کے خلاف ایک نئے مشن کا آغاز