سندھ کابینہ کا اجلاس: متحدہ بانی سے منسوب اداروں کے نام بدلنے کا فیصلہ

سندھ کابینہ کا اجلاس: متحدہ بانی سے منسوب اداروں کے نام بدلنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں سندھ کابینہ کے ارکان اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد اہم فیصلوں کے حوالوں سے بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ بانی ایم کیو ایم کے نام سے منسوب تمام اداروں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے این ٹی پاس اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائیگا۔

وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف سیاست چمکا کر کسانوں کا نقصان کر رہی ہے۔