پاکستان نے امریکہ سے انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا

Published On 09 Jan 2018 10:14 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکہ کی جانب سے فوجی امداد معطل ہونے پر پاکستان کا عملی ردعمل بھی سامنے آ گیا۔ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا۔

وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے فوجی تعاون کی معطلی کی تصدیق کر دی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ کو فی الحال فضائی اور زمینی راہداری کی سہولیات دے رہے ہیں تاہم، اس سے قبل، سانحہ سلالہ کے بعد زمینی راہداری بند کرنے کی بھی مثال موجود ہے لیکن فضائی اور زمینی راہداری کی بندش کا آپشن موزوں وقت پر استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب، پاکستان نے ٹرمپ کے بیان پر وضاحت مانگ لی

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام کے ذریعے پاکستان پر دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید امداد نہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد امریکہ نے باضابطہ طور پر پاکستان کی فوجی امداد روک دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کے ٹویٹ کو سیرئس لے رہے ہیں، مشاورت کے بعد بھرپور جواب دیں گے 

وزیر دفاع خرم دستگیر کی جانب سے آج جاری کردہ بیان اسی سلسلے میں پاکستان کی جوابی حکمت عملی کی وضاحت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اب کوئی امداد نہیں ملے گی، امریکی صدر کی دھمکی