اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت کا پاگل پن حد سے گزر گیا۔ ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ تیسرے دن بھی جاری رہی۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ بلا کر احتجاج کیا گیا۔
ڈی جی ساؤتھ ایشیاء نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی ہفتہ کو کھوئی رٹہ اور خنجر سیکٹر میں فائرنگ سے 60 سالہ معمر شخص غلام علی شہید جبکہ 2 لڑکیاں زخمی ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایل او سی: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 3 جوان شہید
رواں ماہ اب تک بھارت 150 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے جس سے 9 افراد شہید اور 40 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، پاکستان کا شدید احتجاج